چین میں بلیک پرل اسٹرابیری کی دھوم ، پھلوں کی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جاپان کی مہنگی ترین سفید اسٹرابیری وائٹ جیول کے بعد اب چین نے پھلوں کی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔
اس کی گہرے جامنی اور تقریباً سیاہ رنگ کی نایاب بلیک پرل اسٹرابیریز نے ایک نیا جنون و جوش پیدا کر دیا ہے جو اپنی منفرد شکل، مٹھاس اور ذائقے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے ذائقوں کے شوقین اس اسٹرابیری کو چکھنے کے لیے 45 ڈالرز فی پاؤنڈ (تقریباً 12 ہزار پاکستانی روپے) تک ادا کر رہے ہیں۔
چین نے بلیک پرل کے ذریعے اسٹرابیری مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے، ان اسٹرابیریز کی ان کی غیر معمولی مہنگی قیمت کے باعث ایک بڑے برانڈ ہرمیز سے بھی مماثلت کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 50 تولہ سونے کے بسکٹ اور سکے برآمد
رپورٹ کے مطابق بلیک پرل اسٹرابیریز عام اقسام کے مقابلے میں کہیں زیادہ میٹھی ہوتی ہیں، تاہم ان کی بلند قیمت کی ایک بڑی وجہ ان کی کمیابی بھی ہے۔
ہانگژو اور چنگ ڈاؤ کے اسٹرابیری کے کاشت کاروں کے مطابق بلیک پرل اسٹرابیریز کی کاشت نہایت مشکل ہے اور ان کی پیداوار عام اسٹرابیریز کے مقابلے میں خاصی کم ہوتی ہے۔
حالیہ دنوں میں بلیک پرل اسٹرابیریز چین میں وائرل ہو چکی ہیں، جس کے بعد ان کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
فی پھل 6 ڈالرز تک قیمت ہونے کے باوجود کئی کاشت کار اس کی کاشت کے رجحان کو اپنانے سے گریزاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مشکل کاشت اور کم پیداوار کے باعث معاشی فائدہ محدود ہے