اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی ولادت

Jan 25, 2026 | 10:09:AM
اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی ولادت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

یہ خبر یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

 یاسر اور ان کی اہلیہ نے اپنے دوسرے  بچے کی ممکنہ آمد  کی خبر 11 نومبر 2025 کو دی تھی۔

پاکستانی ڈرامہ  انڈسٹری کا یہ پاور جوڑا پبلک میں اپنے محبت بھرے انداز، محبت بھری تحریروں اور میٹھے اشاروں کے لیے مشہور ہے۔

مزید پڑھیں:کاش اپنا گھر بچوں کا نام نہ کیا ہوتا؛ مرتے دم تک رنج رہے گا؛ گلوکارہ ترنم ناز

واضح رہے کہ اس رومانی جوڑے نے اپنے پہلے بچے کبیر حسین کو جولائی 2020 میں خوش آمدید کہا تھا۔

کبیر جو اپنے والدین کے سوشل میڈیا فیڈز پر باقاعدگی سے نظر آنے کی وجہ سے اپنی ایک الگ فین فالونگ رکھتا ہے، بہت خوش دکھائی دیتا ہے۔

 حقیقت میں اقرا عزیز اور یاسر حسین بھی نہایت خوش نظر آتے ہیں۔

2019 میں شادی کے بعد سے یہ جوڑا خاصا مصروف رہا ہے، جہاں یاسر حسین نے ہدایت کاری اور اداکاری دونوں میں کام کیا۔

 اقرا عزیز نے ذاتی زندگی کے ساتھ منتخب منصوبوں پر توجہ دی۔