الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان

Jan 25, 2023 | 23:27:PM
الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان
کیپشن: الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسافروں کیلئےخوشخبری،الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا۔

72 صفحات کے عام ای پاسپورٹ کی فیس 24,750 روپے  اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40,500 روپے ہوگی،5 سالہ میعاد کے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ 10 سالہ میعاد کے 36 صفحات والے عام ای پاسپورٹ کی فیس  13,500 روپے  جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22,500 روپے ہوگی۔

پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دنیا کے 8 ممالک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت مل گئی، چند دن قبل کینیڈا میں قائم گلوبل سیٹیزن شپ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ’آرٹن کیپیٹل‘ نے اپنا نیا پاسپورٹ انڈیکس جاری  کیا جس میں پاکستانی پاسپورٹ کو 94 ویں درجے پر رکھا گیا ہے،نئے انڈیکس کے مطابق سبز پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو دنیا کے 44 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کو دنیا کے دیگر 154 ممالک میں داخلے سے قبل پیشگی ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

 پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو بولیویا، برونڈی، کیپ ورڈے، کوموروس، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، پلاؤ، روانڈا، سمووا، سیرا لیون، صومالیہ اور دیگر ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے اس کے علاوہ آرٹن کیپیٹل کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنزاور ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔