کڑاکے کی سردی،مزید بارش کی پیشگوئی

Jan 25, 2023 | 21:44:PM
 کڑاکے کی سردی،مزید بارش کی پیشگوئی
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں کڑاکے کی سردی، آزاد کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ہٹیاں بالا میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پانچویں روز میں داخل ہو چکا ہے،خون جما دینے والی سردی میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،گلگت بلتستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ،مری کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔

آزاد کشمیر  کےبیشتر بالائی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، پیرچناسی، کوہِ مکڑا اور سراں میں شدید برفباری سے زمینی رابطہ منقطع،وادی لیپہ کو ملانے والی واحد سڑک ریشیاں سے بند، بالائی وادی نیلم کے زمینی راستے کیل سے بند ہونے سے انسانی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی،بالائی علاقوں میں برف باری سے متعدد علاقوں کا ہٹیاں بالا سےزمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیںموٹرسائیکل کی قیمت میں بڑی تبدیلی

لاہور میں گزشتہ رات سے رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری ،بارش کے باعث لاہور شہر کا موسم مزید سرد ہو گیا ، درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

فضائی آلودکے اعتبار سے لاہورچوتھے نمبر پر آگیا۔