موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

Jan 25, 2023 | 19:54:PM
موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
کیپشن: سوزوکی موٹرسائیکلیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر،سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

غریب کی سواری جیب پر اس قدر بھاری ہو چکی ہے کہ موٹرسائیکل خریدنا خواب بن گیا ہے،ملک میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل بنانے ولی صف اول کی کمپنی سوزوکی پاکستان نے گزشتہ روز گاڑیوں ک قیمتیں بڑھائی تھیں اور آج موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا  تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جبکہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 پزار روپے مہنگی ہوگئی ہیں، قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 100 ایس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے، جی ایس 150 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 3 لاکھ 84 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ  کیا تھا ، کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 15 ہزار سے  لیکر 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک کا اضافہ  کیا گیا ،  کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا  ہے جبکہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے  بھی قیمتیں بڑھانی پڑیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر سے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا