سونا پھر سے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Jan 25, 2023 | 18:12:PM
سونا پھر سے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 1300روپے اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سوناایک  لاکھ 90 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونا ایک ہزار 115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 409 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ  13 ڈالر کم ہو کر  1925 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔