شادی کی انوکھی تقریب،دلہا دلہن کے رشتہ دار وں میں سونے کا مقابلہ

Jan 25, 2023 | 15:49:PM
شادی کی انوکھی تقریب،دلہا دلہن کے رشتہ دار وں میں سونے کا مقابلہ
کیپشن: کچھ افراد جمائیاں بھی لیتے رہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی کے منڈپ میں دلہا دلہن اور رشتے داروں کا عجیب و غریب منظر دیکھنے کو ملا۔

ہندو مذہب  میں شادی کے تہوار بھی کچھ الگ ہی ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ تہوار دلہا دلہن اور خاندان کے لیے مشکلات کا سبب بھی بنتے ہیں۔ جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شادی کی رسومات نے مہمانوں کو تھکا دیا۔ 

دلہا دلہن کا یہ یادگار دن ان کے دوستوں اور مہمانوں کے لیے پریشان کن اور تھکا دینے والا تب بنا جب منڈپ میں دولہا دلہن پجاری کی ہدایات پر رسومات ادا  کر رہے تھے جبکہ دوسری جانب دوست احباب اور  رشتے دار سو رہے تھے۔ 

ضرور پڑھیں :تم تو پیسے نہیں گن سکتے،دلہن نے دلہے کے ارمان خاک میں ملا دیے

شادی میں شریک مہمان اور باراتی بیدار رہنے میں ناکام رہے لیکن دولہا دلہن نے  تمام تر مشکلات کےباوجود  رسومات کی ادائیگی کو جاری رکھا۔، کچھ مہمانوں نے تو اپنے آپ کو کمبل سے لپیٹا ہوا تھا اور کچھ بیٹھے بیٹھے نیند کے مزے لے رہے تھے جبکہ کچھ افراد جمائیاں بھی لیتے رہے۔ 

وڈیو کو خود دلہن نے پھیروں کے دوران  دولہا دلہن بمقابلہ رشتے دار  کی کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جس کو صارفین نے بہت سراہا اور  بہت سے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کسی نے تجویز دی کہ شادی کی رسومات کو وقت پر کیا جائے تو کسی نےکہا کہ یہ وہ رشتہ دار ہیں جن کو ہماری شادی کی بہت فکر ہوتی ہے اور اب سو رہے ہیں۔ ویڈیو کو ہزاروں لائیکس اور ویوز بھی ملے۔