دلوں کی دھڑکن سارہ علی خان۔۔خوبصورت تصاویر وائرل

Jan 25, 2022 | 22:00:PM
دریائے نر مدا۔سیف علی خان۔سوشل میڈیا۔تصاویر۔امرتا سنگھ
کیپشن: بھارتی ادکارہ سارہ علی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سوشل میڈیا پر موجود رہنا ہر اداکار اور اداکارہ کی کمزوری ہے۔اس سے نہ صرف ان کی مقبولیت بڑھتی ہے بلکہ اس طرح مشہور ہونا بھی ان کیلئے باعث فخر ہوتا ہے۔اور سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو رہنے والا بڑے فخر سے کہتا ہے کہ دیکھا مجھے کتنے لائکس آئے ہیں۔


بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان اپنے فن اداکاری کی وجہ سے تو ہردل پر چھائی ہوئی ہیں لیکن پھر بھی وہ سوشل میڈیا کے اس گر کو خوب آزماتی ہیں اور آئے دن کچھ نہ کچھ سوشل میڈیا پر وائرل کرتی رہتی ہیں۔


 نوجوانوں کے دلوں پر راج کرنے والی سارہ علی خان نے مدھیہ پردیش کے ایک دریانرمدا (narmada) کے کنارے بیٹھ کر خوبصورت تصاویر بنوائیں اور پھر انہیں وائرل بھی کر دیا۔ان تصاویر کو ایکدم 8لاکھ کے قریب لائکس بھی مل گئے۔جس سے ان کی مقبولیت کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ واقعی دلوں کی دھڑکن ہیں۔تصاویر کے پس منظر میں دریا کے پار ایک مندر بھی نظر آرہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔تہلکہ خیز انکشاف۔۔دبئی میں یہودیوں نے’’ات‘‘ مچا دی۔۔کیا گل کھلا رہے ہیں۔۔؟