کورونا ویکسین صحت کیلئے بہت مضر۔۔جبری ویکسینیشن نامنظور ۔۔۔امریکا میں بڑا مظاہرہ

Jan 25, 2022 | 18:13:PM
, واشنگٹن, جبری, ویکسینیشن,
کیپشن: واشنگٹن میں جبری ویکسینیشن کےخلاف مظاہرہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں کورونا وائرس کی جبری ویکسینیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔امریکی شہریوں کی بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی ۔ لوگ کورونا وائرس کی جبری ویکسینیشن کرنے پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں کورونا کے جبری ویکسینیشن کی مخالفت اور اسکے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا ٹیکہ کاری کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین انسانی صحت کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور آئندہ برسوں میں کورونا ویکسینیشن بھی انسانوں کی زندگی کو خطرات اور مختلف جسمانی امراض میں مبتلا کر دے گی۔فرانس ،بیلجیم اور سویڈن سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میں جبری ویکسینشن کے خلاف بڑے زور شور سے مظاہرے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہلکہ خیز انکشاف۔۔دبئی میں یہودیوں نے’’ات‘‘ مچا دی۔۔کیا گل کھلا رہے ہیں۔۔؟