نواز شریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا گیا۔۔ رانا ثنا اللہ

Jan 25, 2022 | 14:39:PM
میاں نوازشریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا گیا رانا ثنا اللہ
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ پنجاب کے صدر  رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور انکی حکومت نے  شہباز شریف اور ان کے فیملی کے خلاف  تمام مواد برطانیہ کو دیا، 2 سال لگائے لیکن برطانوی ادارے نے ن لیگی صدر کو کلیئر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کرپشن 16درجے اور بڑھ گئی ۔۔۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا، اٹارنی جنرل اپنی کارروائی کریں، ہم بھی رپورٹس جمع کرائیں گے، ہم نے کرپشن کے الزامات کا جواب دیا ہے اور وہ عدالتوں میں جمع ہے۔

 لیگی رہنما کا کہنا تھا کہہ وزیراعظم  کی گفتگو سے لگتا ہے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں ، عمران خان نے پیغام ان کو دیا جو انہیں باہر نکال سکتے ہیں، ہم تو ان کے خلاف عدم اعتماد لاسکتےہیں یا الیکشن لڑسکتے ہیں، ہم کوئی غیر قانونی طریقے سے ان کو نکالنے کو تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداروں کا اعلان
 صدر ن لیگ پنجاب نے مزید کہا کہ  جس دن جنرل الیکشن ہوں گے، یہ لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکیں گے۔