دن دیہاڑے صحافی  قتل۔۔نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

Jan 25, 2022 | 09:58:AM
صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مقدمہ درج
کیپشن: صحافی حسنین شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)لاہور پر یس کلب کے قریب ڈیوس روڈ پر دن دیہاڑے صحافی کے قتل کا معاملہ، سول لائنز پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مقتول  کی بیوہ مہوش حسنین کی مدعیت میں درج  کرلیا گیا ہے، جس میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر۔۔ !!طلبا کی زندگیاں خطرے میں۔۔؟ محکمہ ہیلتھ کا بڑا انکشاف

صحافی حسنین شاہ گزشتہ روز ڈیوس روڈ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور حسنین شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:صورتحال سنگین!۔۔۔ طلبا گرفتار۔۔