پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

Jan 25, 2021 | 19:36:PM
پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی جی پنجاب نے 15 افسروں  کو تبدیل کردیا، محمد ماوران خان کو ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور ، عمر ان احمد ملک  کوایس پی سیکورٹی لاہور تعینات کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے متعدد افسروں کا تبادلہ کردیا۔تصور اقبال ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹائون لاہور،شہزاد حمید ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ،محمد اجمل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہورتعینات کردیا گیا۔
سابق سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے ہٹائے گئے ای پی سی آئی اے عاصم افتخار کو ایس پی ماڈل ٹائون انویسٹی گیشن لاہور ، بشریٰ جمیل کو ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پنجاب لاہور ، احسان چوہان کو اے آئی جی مانیٹرنگ پنجاب لاہور تعینات کر دیا ہے۔
 احمد نواز چیمہ کو ایس پی انویسٹی گیشن ون انویسٹی گیشن برانچ پنجاب ،اسد مظفر کو انویسٹی گیشن ٹو انویسٹی گیشن پنجاب،محمد ارشد زاہد کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آباد ، محمد افضل کو ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد ،گلفام ناصر کو ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن تعینات کر دیا ہے۔