باجوڑ:خوارج کے حملے میں شہید 4 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد جان)باجوڑمیں خوارج کے حملے میں شہید ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ باجوڑ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ہے، نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس، ڈی پی او باجوڑ، ڈپٹی کمشنر، پولیس و سول محکموں کے افسران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تابوت پر پھولوں کے گُلدستے رکھے گئے۔
ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، شہداء کے جسدِ خاکی کو پولیس کے خصوصی سکواڈ کے ہمراہ ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔
شہید اہلکاروں کو آبائی علاقوں میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افطاری سے قبل ابابیل سکواڈ کے 4 پولیس اہلکار شہید ،2 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے