پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیکلٹی مائیگریشن کی تاریخ میں توسیع 

Feb 25, 2026 | 17:53:PM
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیکلٹی مائیگریشن کی تاریخ میں توسیع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیکلٹی مائیگریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق کیسز جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 مارچ 2026 کر دی گئی، توسیع کا فیصلہ کونسل کے 10 فروری 2026 کے اجلاس میں کیا گیا، تمام متعلقہ درخواست دہندگان اور ادارے کیسز وقت پر جمع کرائیں، مقررہ تاریخ کے بعد مزید کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی  کا مزید کہناتھا کہ تمام مائیگریشن کیسز پروسیسنگ کے عمل کے تحت جمع ہوں گے، فیکلٹی ممبران نئی تاریخ تک تمام ضروری دستاویزات مکمل کریں، اقدام فیکلٹی مائیگریشن کا عمل آسان اور شفاف بنانے کیلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکج: 12500 کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: