سوشل میڈیا پر میرے جعلی اکاؤنٹ کے لاکھوں فالوورز ،میری ہی ویڈیو فلیگ ہوگئی:عینا آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے جعلی اکاؤنٹ کے لاکھوں فالوورز ہونے پر میری ہی ویڈیو فلیگ ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے شو میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ انسٹاگرام کے علاوہ میں کوئی دوسرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی انسٹاگرام کی ویڈیو ایک مرتبہ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تو وہ بین کردی اور کہا کہ آپ نے کانٹینٹ کاپی کیا ہے کیونکہ جو میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ تھا اس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی اور انہوں نے وہ ویڈیو لگائی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:محبوبہ کے ذریعے جاسوسی ،ایک اور بڑی گرفتاری
عینا آصف نے کہا کہ اب میں اس طرح کے اکاؤنٹس کو دیکھ کر رپورٹ کروں گی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی شناختی کارڈ نہیں بنا لیکن 9 ماہ کے بعد بن جائے گا۔
میزبان نے کہا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ اتنی چھوٹی سی ہے اور ہیروئن آرہی ہے؟ عینا آصف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری جو اداکارائیں ہیں ان میں سے زیادہ تر نے چھوٹی عمر سے اداکاری شروع کی بس میں نے ان سے اور پہلے اداکاری شروع کردی ہے۔