میکسیکن فورسز کی بڑی کامیابی،محبوبہ کے ذریعے بدنام زمانہ سمگلر تک رسائی حاصل کی

Feb 25, 2026 | 09:50:AM
میکسیکن فورسز کی بڑی کامیابی،محبوبہ کے ذریعے بدنام زمانہ سمگلر تک رسائی حاصل کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )میکسیکو میں سکیورٹی فورسز منشیات مافیا کے بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو کے ٹھکانے پر اس کی محبوبہ کا پیچھا کر کے پہنچیں۔ 

میکسیکو حکام نے ڈرگ ڈیلر ایل مینچو کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز ایل مینچو کی محبوبہ کا پیچھا کرتے ہوئے ریاست جالیسکو Jalisco کے جنگل پہنچیں جبکہ آپریشن میں گینگ کے کئی اور کارندے بھی مارے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:افغان سرزمین پر سنگین الزامات، چین بھی فہرست میں شامل

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یاد رہے  کہ امریکی صدر نے منشیات اور جرائم پیشہ گروپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر میکسیکو پر حملے کی دھمکیاں دے رکھی ہیں ۔