صدر علوی نے بیٹے کو 700 کروڑ کا فائدہ پہنچانے کیلئے معاہدہ کروایا، عطا تارڑ

Feb 25, 2024 | 18:05:PM
صدر علوی نے بیٹے کو 700 کروڑ کا فائدہ پہنچانے کیلئے معاہدہ کروایا، عطا تارڑ
کیپشن: عطاتارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ صدر مملکت نے اپنے بیٹے کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ایم او یو سائن کروایا ، ایم او یو سے عارف علوی کے بیٹے کو 700 کروڑ کا فائدہ ہوگا ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں،صدر عارف علوی نے کبھی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی،صدر علوی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کےلئے پی ٹی آئی ورکر بنے ہوئے ہیں،صدر مملکت ہمیشہ اپنے عہدے سے زیادتی کرتے رہے ،صدر مملکت اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے گریزاں ہیں،ایوان صدر سازشوں کا گڑھ بنانا ہوا ہے ۔
عطا تارڑ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ صدر مملکت نے اپنے بیٹے کے کارروبار کو فروغ دینے کیلئے ایم او یو سائن کروایا ، ایم او یو سے عارف علوی کے بیٹے کو 700 کروڑ کا فائدہ ہوگا ،عارف علوی خود 700 کروڑ کی کرپشن کرے اور پھر جمہوریت ڈی ریل کرے ۔ان کاکہناتھا کہ صدر جمہوریت کو نقصان پہنچان کیلئے پی ٹی آئی ورکر بنے ہوئے ہیں ،قومی اسمبلی کے اجلاس پر اب تک کوئی فیصلہ نہ ہونا حیران کن ہے ۔
عطا تارڑ نے کہاکہ عارف علوی نے اپنے کل اثاثے 4 کروڑ سے زائد کے ظاہر کئے ، صدر عارف علوی کے اثاثوں میں شفافیت نہیں ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف کس منہ سے آئی ایم ایف کو خط لکھے گی؟ گھڑیاں بیچنے اور غبن کرنے پر جیل جانے والا خط لکھ سکتا ہے؟ ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ، تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات پر فیصلہ آ گیا