پی ایس ایل میں آج آرا م کادن،کل دو میچ ہو نگے

Feb 25, 2021 | 17:25:PM
پی ایس ایل میں آج آرا م کادن،کل دو میچ ہو نگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ایس ایل 6میں ایک روزہ آرام کے بعد کھلاڑی کل اِن ایکشن ہونگے۔ 26 فروری کو دو میچ شیڈول ہیں، جمعہ کے باعث پہلا مقابلہ دن تین بجے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کم بیک کرنے وِننگ ٹریک پر آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔
دن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات آٹھ بجے میدان میں اتریں گی۔
اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں لاہور قلندرز  سرفہرست ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے ہرایا، اس سے پہلے ملتان سلطانز کو 3 وکٹ کی شکست سے دوچار کیا، دو فتوحات کے ساتھ دو بار کی چیمپئن ریڈ شرٹس کے بھی 4 پوائنٹس ہیں، دوسری پوزیشن پر قبضہ ہے۔ تیسرے نمبر پر میزبان ٹیم کراچی کنگز ہے۔
نیلی جرسی نے ایونٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹ سے ہرایا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے انہیں 5 وکٹ کی شکست ہوئی، پشاور زلمی کے بھی دوہی پوائنٹس ہیں، پیلی شرٹس کو واحد کامیابی ملتان سلطانز کے خلاف چھ وکٹ سے ملی۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور آخری نمبر پر ہیں۔