کل اسلام آباد کی کونسی شاہراہیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا

Dec 25, 2025 | 23:07:PM
کل اسلام آباد کی کونسی شاہراہیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے لیے 26 دسمبر 2025 کو ٹریفک ڈائیورشن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دن 11 بجے تا 3 بجے سہ پہر اسپیشل پروگرام کے سلسلے میں ایکسپریس ہائی وے اور مری روڈ/کلب روڈ پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کمی کا فیصلہ مؤخر

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ روات سے ایکسپریس ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد روات سے راولپنڈی پشاور روڈ کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک میں تاخیر سے بچا جا سکے۔

اسی طرح آئی جے پی روڈ اور سری نگر ہائی وے سے ایکسپریس ہائی وے کی جانب آنے والے شہری اندرون شہر سروس روڈز استعمال کریں۔ پولیس نے مزید کہا کہ شہریوں کو سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلنا چاہیے تاکہ کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے اور کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور پولیس کی ہدایات کے مطابق سفر کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز سے متعلق اہم خبر آگئی