خلا کیلئے روانہ ہونیوالا راکٹ لانچ ہوتے ہی گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کی ایرو اسپیس کمپنی اِنواسپیس کا ہینبِٹ-نینو راکٹ پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد کریش کر گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق راکٹ شمال مشرقی برازیل میں واقع لانچنگ پیڈ سے خلا کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ یہ جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل اسپیس لانچ تھی۔
یہ حادثہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 13 منٹ پر پیش آیا اور کمپنی کی جانب سے جاری لائیو اسٹریم میں دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق لانچ کے کچھ لمحوں بعد ہی راکٹ نے کنٹرول کھو دیا اور تقریباً ایک منٹ کی پرواز کے بعد سیفٹی زون میں جا گرا۔
کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور تعین کیے گئے حفاظتی احاطے کے باہر کچھ نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:26دسمبر کو چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری