ٹریفک حادثہ میں پیرا فورس کا اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں پیرا فورس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
افسوسناک حادثہ گرین ٹاؤن میں عظمت چوک کے قریب پیش آگیا، پولیس اہلکارغضنفر ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔
زخمی ہونے کی وجہ سے جناح ہسپتال لے جایا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی ایک سال کی ایک بیٹی کا باپ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چکن کے شوقین افراد کیلئے بری خبر،مرغیوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہو گئی