جاپان میں برڈ فلو کیسز کی تصدیق، لاکھوں مرغیاں تلف کی جائیں گی

Dec 25, 2025 | 15:32:PM
جاپان میں برڈ فلو کیسز کی تصدیق، لاکھوں مرغیاں تلف کی جائیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشرقی جاپان میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کیس کی تصدیق کے بعد 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
صوبہ ایبارا کی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
تازہ کیس کے بعد تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔
جاپان میں رواں سیزن کا پہلا کیس 22 اکتوبر کو شمالی صوبے ہوکائیڈو میں سامنے آیا تھا۔