محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان

Dec 25, 2025 | 14:16:PM
 محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی سکالرشپ کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے اسکالرشپ دستیاب ہو گی،سکالرشپ کیلئے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق امیدوار کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے میرٹ پر پورا اترنا اورانگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کابینہ ڈویژن نے 26 دسمبر کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام انٹرویو کے بعد فائنل کئے جائیں گے، سکالرشپ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حالیہ آکسفورڈ دورے کے تناظر میں دی جا رہی ہے۔