ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے: امریکی جریدہ

Dec 25, 2025 | 10:30:AM
ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے: امریکی جریدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔

امریکی جریدے نے کہا کہ ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، ٹی ٹی پی نے کے پی میں دہشتگرد کارروائیاں اور پُرتشدد حملے کیے۔

دی جیو پالیٹکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت7 ارب ڈالرسے زائد ہے، ایم 4، ایم 16رائفلیں، نائٹ وژن سائٹس جیسے امریکی ہتھیار دہشت گردوں کی دسترس میں ہیں۔

امریکی جریدے نے کہا کہ امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو بیچے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ثابت کر چکا ہے افغانستان میں موجود دہشتگرد امریکی ہتھیاروں سےحملہ آور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کل پاکستان آئیں گے