متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کل پاکستان آئیں گے

Dec 25, 2025 | 10:14:AM
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کل پاکستان آئیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل جمعہ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

 شیخ محمد بن زاید النہیان صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے امارات کے صدر کی آمد کے پیش نظر جمعہ 26 دسمبر کو اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹرز نے بونا کہنے پر جنوبی افریقا کے کپتان سے معافی مانگ لی