بابائے قوم کا 145واں یومِ پیدائش، مزار پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی

Dec 25, 2021 | 10:20:AM
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی،فائل فوٹو
کیپشن: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بابائے قوم محمد علی جناح کے 145 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالیں۔۔

 تفصیلات کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے بانیٔ پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،قوم کی جانب سے بانیٔ پاکستان کو سلام پیش کیا گیا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھا گیا، مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

خیال رہے کہ قائد کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور  25 دسمبر کو منعقد ہوتی ہے، تقریب میں نیوی، ائیر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:     23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا،مولانافضل الرحمن