23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا،مولانافضل الرحمن

Dec 24, 2021 | 23:06:PM
مولانافضل الرحمن،پی ڈی ایم
کیپشن: مولانافضل الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اورجے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ 23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا،بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی،نتائج نے پی ڈی ایم کے موقف کو درست ثابت کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف نے کمال چالیں چل دی ہیں۔۔ن لیگ کا جانشین کون ،اعتزاز احسن کے تہلکہ خیز انکشافات

پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کرے گی،مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ ناگزیرہے۔ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔مارچ سے سرکاری تقریب میں خلل نہیں ہوگا۔مارچ میں سندھ سے شرکت کے لئے علامہ راشد سومرو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی، قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا،بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی ،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے انتخابات دھاندلی زدہ تھے اوربلدیاتی نتائج پی ڈی ایم کے موقف کی فتح ہے،۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کی بات کرتے ہیں،آپ ٹھیک ہو جائیں ہم تو ٹھیک ٹھاک ہیں۔ انہوں نے کہا ہم کہتے تھے حکومتیں دھاندلی کی پیداوار ہیں،پشاور میں ایم این اے ایم پی اے اور بیوروکریسی ان کی تھی لیکن تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا گیا تو حشر نشر سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر زکے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ‘ شہباز شریف