باغ آزاد کشمیر میں شدید بارش ندی نالوں میں طغیانی،کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات
کیپشن: باغ آزاد کشمیر میں شدید بارش ندی نالوں میں شدید طغیانی، کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نازیہ خورشید )آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ سدھن گلی بیر پانی میں کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات سامنے آئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آبادی محفوظ ہے اور کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم نالہ ماہل اور مالوانی میں شدید طغیانی جس کے باعث اطراف کی آبادی کو محفوظ مقامات پر شفٹ کردیا گیا ہے۔
محکمہ شاہرات ریسکیو 1122کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے الرٹ ہیں ،ضلعی انتظامیہ اس وقت نالوں کے پاس موجود ہے ،اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ جگہ رہنے کی ہدایات دے رہے ہیں ، بجلی اور انٹرنیٹ کی بندش سے رابطہ کاری میں مشکلات کا سامنا ہے ،کہی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش،مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی