مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش،مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی

Aug 25, 2025 | 22:21:PM
مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش،مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی
کیپشن: مدینہ منورہ میں باران رحمت
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ ) مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ہوئی، مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی، زائرین نے بارش برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ 

مدینہ منورہ اور گردونواح میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے صحرائی علاقے خوب سیراب ہوئے مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی گنبد خضری پر برسنے والی بارش سے روح پرور منظر دیکھے گئے مسجد نبویؐ میں موجود عمرہ زائرین اور نمازیوں نے صحن حرم میں کھڑے ہوکر بارش برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : جنرل ریکروٹمنٹ کیلئے تحریری ٹیسٹ ختم، صرف ایم سی کیوز ہونگے: پبلک نوٹس