وفاقی پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحانات ختم کر دیئے

Aug 25, 2025 | 21:17:PM
 وفاقی پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحانات ختم کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) سرکاری افسر بننے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اہم خبر آگئی، وفاقی پبلک سروس کمیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے  جنرل ریکروٹمنٹ کیلئے تحریری امتحانات ختم کر دیئے،  صرف ایم سی کیوز پر مبنی ٹیسٹ ہو گا۔

’’ 24 نیوز‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تحریری (تفصیلی) امتحانات ختم کر کے اُن کی جگہ ایم سی کیوز (Objective) پر مبنی امتحان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ بی ایس 16 سے بی ایس 21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا، یہ نیا نظام رواں برس 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

  فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اعلان کے مطابق بی ایس۔16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی کیو پیپر ہو گا جبکہ بی ایس۔18 اور اس سے اوپر کے عہدوں کے لیے دو ایم سی کیو پیپرز لیے جائیں گے۔

 کامیابی کے لیے کم از کم 40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر کی کٹوتی ہوگی، وفاقی پبلک سروس کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نیا امتحانی نظام مسابقتی امتحان (سی ایس ایس) پر لاگو نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کے 25 ممبران کا دوبارہ حلف لینے سے انکار