خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کے 25 ممبران کا دوبارہ حلف لینے سے انکار

Aug 25, 2025 | 19:48:PM
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کے 25 ممبران کا دوبارہ حلف لینے سے انکار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرممبران اسمبلی سے دوبارہ حلف برداری کے معاملہ پراپوزیشن کے 25 ممبران نے دوبارہ حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری کردیا ہے، حکومتی اراکین نے موقف اپنایا کہ اراکین اسمبلی سےحلف لینااسپیکرکی ذمہ داری ہے، انھوں نے کہا کہ سپیکر نےکبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا،25مخصوص نشستوں پرگورنرکا لیاگیاحلف غیرآئینی تھا۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے 25 ارکان کاحلف 20جولائی کوہوچکا تو دوبارہ حلف کیوں لیں، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کے حکم پرحلف لیا تھا، یہ اختیار 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ آرٹیکل 255 میں دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 20 جولائی 2025 کو خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر 25 منتخب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا یا تھا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح ، اویس لغاری