گلگت بلتستان کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح ، اویس لغاری

Aug 25, 2025 | 19:22:PM
گلگت بلتستان کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح ، اویس لغاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر  اویس لغاری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،مانیٹرنگ میکنزم کے تحت گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبے کی شفافیت یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے  کے حوالے سے پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی وزیر اویس لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ   ہوئی۔ اس موقع پر اویس لغاری کا کہناتھا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی مکمل فعال ہوچکی ہے، گلگت بلتستان کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، مانیٹرنگ میکنزم کے تحت منصوبے کی شفافیت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نےمزید کہاکہ  متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول وقت کی ضرورت ہے، جامع حکمت عملی کے ذریعے  100 میگا واٹ سولرائزیشن منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے،گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ سولرائزیشن منصوبہ قومی ترقی کا سنگ میل ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزارت توانائی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کا دورہ، 3 شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت