شہباز گل کو کہاں رکھا گیا؟ بڑی خبر آگئی

Aug 25, 2022 | 11:15:AM
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کا جیل منتقلی کے وقت طبی معائنہ بھی کیا گیا
کیپشن: شہباز گل کو کہاں رکھا گیا؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کا جیل منتقلی کے وقت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل نے بڑا قدم اٹھالیا

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بغاوت کے مقدمے میں سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا، بیان کو توڑ مروڑ کر تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ میں پروفیسر ہوں اور بیرون ملک درس گاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں، مجھے بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔