راولپنڈی :ستھرا پنجاب کی تیسری گاڑی حادثے کا شکار

Apr 25, 2026 | 19:27:PM
راولپنڈی :ستھرا پنجاب کی تیسری گاڑی حادثے کا شکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں “ستھرا پنجاب” کی ایک اور گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، شاہ خالد کالونی کے قریب مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے پولز سے ٹکرا گئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

شہریوں کے مطابق گاڑی کے بریک میں خرابی کے باوجود ڈرائیور کی جانب سے مبینہ غفلت برتی گئی، جبکہ یہ علاقہ ٹریفک کے شدید رش والا ہے، اس کے باوجود احتیاط نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے “ستھرا پنجاب” کی دو گاڑیوں میں اچانک آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، جبکہ یہ اس نوعیت کا تیسرا حادثہ ہے۔

شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے فوری طور پر حفاظتی اقدامات اور گاڑیوں کی فنی جانچ پڑتال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن