اٹلی میں نوکری دلوانے کیلئے سوا کروڑ روپے لینے والا بینک مینجر گرفتار

Apr 25, 2026 | 18:57:PM
 اٹلی میں نوکری دلوانے کیلئے سوا کروڑ روپے لینے والا بینک مینجر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق) سیالکوٹ میں ایف آئی اے سرکل سیالکوٹ  نے  اٹلی بھیجنے کے لئے سوا کروڑ روپیہ ہتھیانے والے "انسانی سمگلر"  کو گرفتار کر لیا۔

عبدالستار  کی شکایت پر ہیومن سمگلر مسعود طابش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مسعود تابش نے اٹلی بھجوا کر وہاں نوکری بھی دلوانے کے لئے  عبدالستار سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لئے تھے لیکن یہ کام نہیں کیا تھا۔ عبدالستار نے ایف آئی اے کے دفتر جا کر شکایت کر دی۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے وہ ایک پرائیویٹ بینک کا برانچ مینیجر ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں