پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے ثالثی کرتا رہے گا، اسحاق ڈار

Apr 25, 2026 | 18:17:PM
پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے ثالثی کرتا رہے گا، اسحاق ڈار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے اعادہ کیا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ خطے سمیت عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

نائب وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ ایران امریکہ سہولت کاری کے عمل سے متعلق پاکستان کی سرکاری پالیسی صرف وہی ہے جو مستند سرکاری ذرائع سے جاری کی جاتی ہے۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ غیر مصدقہ پاکستانی حکام یا ذرائع، چاہے وہ پرنٹ یا سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہوں، پاکستان کے سرکاری مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔

اسحاق ڈار نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں اور صرف سرکاری بیانات کو ہی بنیاد بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن