جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کیلئے 6 ماہ کےبعدکام کا آغاز ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)6 ماہ کے وقفے کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کیلئے کام کا آغاز ہو گیا۔
سطح سمندرسے 10578 فٹ بلندسیاحتی مقام جھیل سیف الملوک تک سیاحوں کی رسائی کیلئے جھیل روڈ پر کام کا آغازکردیاگیاہےاورکاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےبھاری مشینری کے ساتھ سڑک سے رکاوٹوں کو صاف کرنا شروع کر دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹائپ 1 ذیابیطس کے علاج میں اہم پیشرفت، نئی دوا کو منظوری مل گئی
برف پوش پہاڑوں کےدامن میں واقع جھیل سیف الملوک مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہونے کی وجہ سے دلکش مناظر پیش کر رہی ہے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری ناران سے بابو سر ٹاپ تک شاہراہِ کو کھولنے میں مصروف ہے۔