اداکارہ سائرہ یوسف کے مثبت رویے نے مداحوں کے دل جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سائرہ یوسف کے مثبت رویے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سائرہ یوسف نے اپنی 38وی سالگرہ گھر پر قریبی اہلخانہ کے ہمراہ منائی، جہاں ان کی بیٹی نورے شہروز کے ساتھ ساتھ سابق شوہر شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کی بیٹی زہرہ بھی موجود تھیں۔
سائرہ یوسف نے اس موقع پر اہلخانہ کے ساتھ خوشگوار لمحات انسٹاگرام پر شیئر کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا خاص طور پر زہرہ کے ساتھ ان کے شفقت آمیز رویے نے صارفین کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے سائرہ یوسف کے طرزِ عمل کو شریک والدین کی ایک مثبت مثال قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی، کئی مداحوں نے انہیں بردباری اور جذباتی پختگی کی علامت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا اور ارشاد بھٹی تنازع ؛شان شاہد کاردعمل بھی آگیا
واضح رہے کہ سائرہ یوسف کوطلاق دینے کے بعد شہروزسبزواری نے ماڈل واداکارہ صدف کنول سے شادی کی تھی،سائرہ کی شہروز سے ایک بیٹی نورے ہے جبکہ شہروز کی صدف کنول سے بھی ایک بیٹی زہرہ ہے۔