روسی فوج کے جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روسی فوج کے جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے، روسی فوج کے جنرل پر جان لیوا حملہ دارالحکومت ماسکو میں ہوا، جس میں کار کو بم دھماکے میں اُڑا دیا گیا۔
روس تحقیقاتی ایجنسی نے واقعے میں روسی جنرل کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی جنرل کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد میں چھروں کا استعمال کیا گیا۔
جنرل یاروسلاو کو 2015 میں یوکرین سے بات چیت کےلیے سب سے زیادہ سینئر روسی جنرل سمجھا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کی پیشکش