امریکا کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کی پیشکش

Apr 25, 2025 | 22:14:PM
امریکا کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کی پیشکش
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز مالیت کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کر دی۔

برطانوی خبرایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی میں دورے کے دوران باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔

وائٹ ہاوس اور سعودی عرب کے ترجمان نے خبر پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ 13سے16مئی تک مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں، ٹرمپ سعودی عرب، یواے ای اور قطر کا دورہ کریں گے۔

سابق امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاپ فرانسس کی آخری رسومات میں 130 غیرملکی وفود کی شرکت کی تصدیق