مودی کی جنگ کو "ناں" کہو، پاکستان کے خلاف مت لڑو، گرپتونت سنگھ پنو کی سکھ فوجیوں سے اپیل

Apr 25, 2025 | 19:50:PM
مودی کی جنگ کو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) امریکا میں مقیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے کہا ہے کہ نریندرمودی کا بھارت بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرپتونت سنگھ پنو نے سکھ فوجیوں سے اپیل کی ہے ’’مودی کی جہالت کی جنگ کو "ناں" کہو، پاکستان کے خلاف مت لڑو‘‘۔ سکھ رہنما نے کہا ہے کہ مودی سرکار سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ہندوتوا ایجنڈے کی خاطر بی جے پی سکھوں کو جنگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نیو یارک میں مقیم اٹارنی اور سکھ علیحدگی پسند گروپ سکھز فار جسٹس (ایس ایف جے) کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی سازش کرنے کے الزام کے تحت بھارتی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اعلیٰ حکام کے خلاف امریکی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دیوانی مقدمہ دائر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد امیتابھ بچن کی ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا،بھارتی ناراض