مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل،فیک انکاؤنٹر کیلئے پاکستانی قیدیوں کو جیل سے غائب کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منصور احمد) مودی حکومت ناکام پہلگام فالس فلیگ کے بعد جنگی جنون میں پاگل ہو گئی ہے، جموں جیل، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا،ان غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کاروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق جموں جیل، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ ان غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کاروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے، بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار فیک انکاؤنٹر کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے، کئی فیک انکاؤنٹرز پہلے بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر ناکام پہلگام فالس فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے کی یا اس طرح کے کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد امیتابھ بچن کی ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا،بھارتی ناراض