نیٹ فلکس ویب سیریز "ویڈنزڈے سیزن 2 "کاسنسنی خیزٹیزر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر سپر نیچرل ویب سیریز "ویڈنزڈے سیزن 2 "کا دل دہلا دینے والا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
ویب سیریز"ویڈنزڈے"سیزن 2 کے سنسنی خیز ٹیزرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے،اس بار کہانی میں پہلے سے بھی زیادہ پراسرار موڑ، سنسنی خیز مناظر اور نئے کردار شامل کیے گئے ہیں۔
مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز ایک بار پھر نیورمور اکیڈمی لوٹتی ہے،لیکن اس بار وہ صرف سیکھنے نہیں بلکہ لاشوں کے دفن ہونے کی جگہیں جاننے آئی ہے۔
ٹیزر کا آغاز ایک چونکا دینے والے منظر سے ہوتا ہے، جہاں جینا اور ٹیگا عرف ویڈنزڈے ایئر پورٹ سکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے کپڑوں میں چھپائے گئے ہتھیار نکالتی ہیں، سیکیورٹی عملہ حیران رہ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بریڈ پٹ تیسری شادی کیلیے تیار،گرل فرینڈ سے منگنی کر لی
"ویڈنزڈے" اس بار اپنے والدین مورٹیشیا اور گومز ایڈمز کے ہمراہ سکول واپس آتی ہے، جہاں اس کے پرانے دوست اس کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں لیکن ویڈنزڈے ہمیشہ کی طرح خاموش،سنجیدہ اور مشن پر فوکسڈ نظر آتی ہے۔
سیزن کا پہلا مرحلہ 6 اگست جبکہ دوسرا 3 ستمبر 2025ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔