بریڈ پٹ تیسری شادی کیلیے تیار،گرل فرینڈ سے منگنی کر لی

معروف ہالی ووڈاداکارکی اس سے قبل جینیفر اینسٹن اورانجلیناجولی سے شادی ناکام ہوچکی ہے

Apr 25, 2025 | 12:49:PM
بریڈ پٹ تیسری شادی کیلیے تیار،گرل فرینڈ سے منگنی کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ نے گرل فرینڈ انیس ڈی رامون سے منگنی کر لی۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کی یہ تیسری شادی ہوگی، بریڈ پٹ نے اس سے قبل 2000ء میں جینیفر اینسٹن سے شادی کی تھی، جو 2005ء میں ختم ہو گئی جس کے بعدکئی سال تک انجلینا جولی کے ساتھ لونگ ریلیشنز میں رہنے کے بعد 2014ء میں ان سے شادی کی،تاہم وہ طلاق پر ختم ہوگئی،انجلینا سے طلاق کا مقدمہ 8 سال تک چلا جو 30 دسمبر  2024ء کو اختتام کو پہنچا۔

بریڈ پٹ کی اپنی گرل فرینڈ اور جیولری ڈیزائنر انیس ڈی رامون کے ساتھ منگنی کی  خبر اس وقت سامنے آئی جب راڈار آن لائن نے انکشاف کیا کہ بریڈ پٹ نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل انیس کو شادی کی پیشکش کی۔

رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ خود کو اب اپنی سابقہ زندگی، خاص طور پر انجلینا جولی سے طویل اور تھکا دینے والی طلاق سے آزاد محسوس کر رہے ہیں، وہ انیس کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ہر حال میں ان کے ساتھ رہیں گے، چاہے وہ کام کے سلسلے میں کہیں بھی ہوں۔

بریڈ پٹ نے منگنی کے بعد انیس کو کئی محبت بھرے تحائف دیے اور انہیں فلم کے سیٹ پر نیوزی لینڈ بھی بلایا۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رواں سال گرمیوں کے آخر یا خزاں کے آغاز میں ایک نجی چرچ ویڈنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 32 سالہ انیس ڈی رامون جیولری ڈیزائنر ہیں اور ان کا شوبز کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔