"شاہ رخ خان نے بھارتی ماڈل کیلئے خود پیز ابیک کیا "،ماڈل کا انکشاف

Apr 25, 2023 | 20:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی معروف مس انڈیا کی کنٹسٹنٹ اور ماڈل نووپریت کور نےحال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ "بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکے لیا خود پیزا بیک کیا"۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ایک ملاقات اور ایک جھلک مداحوں کے ساتھ ساتھ فنکاروں کا بھی خواب ہے,حال ہی میں مس انڈیا نووپریت نے شاہ رخ خان سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کردیا جس نے سب کی توجہ مرکوز کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مس انڈیا کی کنٹسٹنٹ اور ماڈل نووپریت کور نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کنگ خان کے گھر ’منت ہاوس کے دورے کا دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا۔ماڈل نووپریت کور نے انسٹا پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ "کنگ خان نے ان کے لیے کھانے میں خود پیزا بیک کیا"۔انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر کبھی اس قصے کا ذکر نہیں کروں گی لیکن اپنی زندگی کے ایک یاد گار دن سے متعلق بتانے سے خود کو روک نہیں سکتی، جب شاہ رخ خان نے میرے لیے خود ویج پیزا بنایا"۔

ماڈل نووپریت کور نے لکھا ہے کہ "جب وہ کنگ خان کے گھر بطور مہمان گئیں تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، انہیں یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ خواب دیکھ رہی ہوں اور اگلے ہی لمحے کوئی انہیں جگا دے گا, وہ اس وقت بہت نروس بھی تھیں اور بہت خوش بھی کہ اپنے جذبات پر خود ہی قابو نہیں رکھ پا رہی تھیں"۔

ماڈل نووپریت کور نے شاہ رخ خان کو بہترین میزبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ" میں ویج ہوں اور اس بات کا خیال رکھتے ہوئے شاہ رخ خان نے خود میرے لیے پیزا بنایا جبکہ گوری خان نے بھی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میرا ہر طرح خیال رکھا"۔انہوں نے اس پوسٹ میں شاہ رخ خان کے بچوں سے ملاقات کا احوال بھی بیان کیا ہے اور لکھا ہے کہ "ابراہم میرا سب سے اچھا دوست ہے جبکہ آریان خان جیسا غصیل دکھائی دیتا ہے ویسا نہیں ہے بلکہ وہ سب سے بہت عزت و احترام سے پیش آتا ہے، سہانا بہت خوبصورت ہے"۔

ماڈل نووپریت کور نے لکھا ہے کہ "جب واپسی کے لیے میں نے ٹیکس لی تو ٹیکسی ڈرائیور نے بھی کنگ خان کے ساتھ سیلفی لینے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور شاہ رخ خان نے وقت کی پرواہ اور کوئی نخرے کیے بغیر اس کے ساتھ سیلفی بنوائی"۔طویل پوسٹ کے اختتام میں ماڈل نے کنگ خان اور ان کے اہلِ خانہ سے ہوئی اس ملاقات کو معجزہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "معجزے ہوتے ہیں"۔