پشاور ہائیکورٹ سے سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور کر لی ، درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل بینچ نے کی ۔
سلمان اکرم راجہ نے عدالت عالیہ میں حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست دائر کی تھی، جو 28اکتوبر تک کے لیے منظور کر لی گئی ۔
پشاور ہائیکورٹ کے بینچ نے سلمان اکرم راجہ کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر