سونو نگم کا سُر اِدھر اُدھر نہیں ہوتا، جتنا شرارتی رنویر سنگھ لگتا ہے اتنا ہے نہیں ، علی ظفر

’’طیفا ان ٹربل 2‘‘ سمیت ایک اور فلم پر کام ہو رہا ہے اور بہت جلد بڑے پردے پر دیکھیں گے، انٹرویو

Sep 24, 2025 | 20:04:PM
سونو نگم کا سُر اِدھر اُدھر نہیں ہوتا، جتنا شرارتی رنویر سنگھ لگتا ہے اتنا ہے نہیں ، علی ظفر
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کےمشہور گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی گلوکار سونو نگم اور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات اور نئے پروجیکٹ کے حوالے سےگفتگو  کی ۔علی ظفر کا کہنا تھا  کہ ’’طیفا ان ٹربل 2‘‘ سمیت ایک اور فلم پر کام ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کے گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایک صحافی کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے بھارت میں کام کے تجربے سمیت آنے والے پروجیکٹ پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ  آج کے دور میں سونو نگم جتنی مہارت سے سُر میں گانے گاتے ہیں، اتنی مہارت سے کوئی نہیں گاتا۔گلوکار کے مطابق ہم لائیو پرفارم کرتے ہیں اس لئے جانتے ہیں کہ یہ کتنا مشکل کام ہے، لائیو پرفارم کرتے ہوئے سانس پھول جاتا ہے ایسے میں بھی سونو نگم کا سُر اِدھر اُدھر نہیں ہوتا۔ علی ظفر نے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنا شرارتی رنویر سنگھ لگتا ہے اتنا ہے نہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم ’کل بل‘ کے دوران رنویر سنگھ سے بہت گہری دوستی ہوگئی تھی اور جب ہم کسی کے ساتھ کئی مہینوں تک کام کرتے ہیں تو ایک دوسرے کی عادات کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔

علی ظفر نے بھارتی اداکار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ میتھڈ ایکٹر ہے، وہ جتنی بھی شرارتیں کرتا ہے وہ اپنے کردار میں آنے کے بعد کرتا ہے ویسے وہ اتنا شرارتی نہیں ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ طیفا ان ٹربل 2 سمیت ایک اور فلم پر کام ہو رہا ہے اور بہت جلد بڑے پردے پر دیکھیں گے۔ علی ظفر  نے’’طیفا ان ٹربل ‘‘سے پاکستانی فلموں میں ڈیبیو  کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:طوطا ٹیکس لاگو۔۔شوقین اور میاں مٹھو بڑی مشکل میں پڑ گئے