صومالیہ: چیک پوسٹ پر بم دھماکہ، 30افراد ہلاک، 50زخمی

Sep 24, 2023 | 15:55:PM
 صومالیہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھرا ٹرک ٹکرانے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صومالیہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھرا ٹرک ٹکرانے کے نتیجے میں 30افراد ہلاک جبکہ 50زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے بیریئر توڑنے کی کوشش کی۔ اس ٹرک کا پیچھا کرتے ہوئے سیکیورٹی گاڑی بھی آ رہی تھی۔

جیسے ہی ٹرک سامنے سے چیک پوسٹ کے اہلکاروں اور عقب سے تعاقب میں آنے والی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گھیرے میں آیا۔ ٹرک زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس موجود شہری بھی زد میں آگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ زیادہ تعداد فوجی اہلکاروں کی ہے۔

تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ حکومتی فورسز نے الشباب کے خلاف آپریشن تیز کیا ہے اور یہ دھماکا ممکنہ طور اسی کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرلے گا؟

صومالیہ میں حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں زیادہ تر الشباب ملوث رہی ہے جو اپنا تعلق داعش سے بتاتی ہے اور دارالحکوت کو چھوڑ کر ملک کے کئی حصوں پر قابض ہے۔