نگران وزیراعلیٰ کا گھوڑا چوک فلائی اوور، خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹس کا دورہ 

Sep 24, 2023 | 12:43:PM
 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پہنچتے ہی صبح سویرے گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹس کا دورہ کیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دور نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پہنچتے ہی صبح سویرے گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹس کا دورہ کیا۔  

انہوں نے منصوبوں پر کام کرنے والے ورکرز سے مصافحہ کیا اور صبح تک کام ہوتا دیکھ کر شاباش دی، وزیر اعلیٰ نے دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔  

محسن نقوی نے بارشوں میں منصوبوں کے اطراف حفاظتی انتظامات مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں: کھیلنے سے پہلے بڑا کھلاڑی کھیل سے آؤٹ

نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر کام کے دوران موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، دونوں منصوبے مکمل ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور آسانی ملے گی، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہوگا۔