لندن میں ن لیگ کے قائدین کی اہم بیٹھک، بڑے فیصلے

Sep 24, 2022 | 21:29:PM
وزیراعظم شہبازشریف، قائد ن لیگ نوازشریف، لندن میں اہم ملاقات
کیپشن: نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لندن میں ن لیگ کے قائدین کی اہم بیٹھک میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی سے واپسی پر لندن میں قائد ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی، اس ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق لیگی قائدین کی اہم بیٹھک میں سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ مفتاح اسماعیل بھی شہباز شریف کی معاشی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ 
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہی اسحاق ڈار پاکستان روانہ ہو سکتے ہیں،اسحاق ڈار پاکستان پہنچنے کے فوراً بعد وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے،اسحاق ڈار کے منگل کو حلف اٹھانے اور وزیر خزانہ بننے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف آتے ہی پکڑا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی